ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی پی او ڈیرہ کی جانب سےصحافی برادری کے اعزاز میں افطار/ڈنر کا اہتمام

جمعرات 27 مارچ 2025 15:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈی پی او ڈیرہ کی جانب سے صحافی برادری کے اعزاز میں افطار/ڈنر کا اہتمام کیا،صحافی تنظیموں/یونینز کے عہدیداروں و نمائندوں نےشرکت کی،آمد پر مہمانوں کو گلدستے بھی پیش کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد صاحبزادہ کی طرف سے ٹی وی چینلز،قومی و مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا کے مالکان،نمائندگان کے اعزاز میں افطار/ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام صحافی تنظیموں/یونینز کے عہدیداروں و نمائندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کے افسران بھی شریک ہوئے اور صحافیوں کےساتھ روزہ افطار کیا ۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ صحافی برادری کسی بھی معاشرے کے سدھار میں خاص اہمیت رکھتی ہے ،بہت سے عوام کے مسائل میڈیا کے دوستوں کے زریعے ہم تک پہنچتے ہیں جنہیں حل کیا جاتا ہے ۔ صحافی برادری معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتی ہے ۔ میڈیا سے دوستانہ تعلق ڈیرہ پولیس کیلئے اعزاز سے کم نہیں، آخر میں صحافی برادری کے سینئر ارکان کو ڈیرہ پولیس کی جانب سے گلدستے بھی پیش کئے گئے جبکہ بہترین مہمان نوازی پر صحافیوں نے ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ اور انکے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔\378