ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کا پلان واپس لینے کا مطالبہ

جمعرات 27 مارچ 2025 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کی31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن افغان شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان نی31 جنوری کو نوٹیفکیشن کے ذریعے افغان باشندوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے نکل جانے کا کہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشل نے بتایاکہ پاکستان نے 2023ء سے 2025ء کے درمیان 8 لاکھ 44 ہزار 499 افغان باشندوں کو بے دخل کیا ہے۔