ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کا عید الفطر کے حوالے ایمرجنسی پلان جاری

جمعرات 27 مارچ 2025 18:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 نے عید الفطر کے حوالے ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر مظہرشاہ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایمرجنسی آفیسر، کنٹرول روم انچارج ،مینٹینینس انچارج ،سٹور انچارج اور اسٹیشن انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالفطر کے حوالے سے تیاریوں کیلئے دستیاب وسائل کاجائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 سرگودہاعید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا کہ پلان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر 26 ایمبولینسز ، 6 فائر بریگیڈ ، 3 ریسکیو وہیکلز اور 49 بائیک ایمبولینسز 500 ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر کے معروف مقامات اورعیدگاہ پر تعینات کیے گیے ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور میڈیکل کور فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ اس کے علاوہ شہری کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں 1122 ہیلپ لائن پر فری کال کر کے مدد طلب کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :