سال2025ء کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

جمعرات 27 مارچ 2025 20:32

سال2025ء کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء) سال2025ء کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، پاکستان میں نظر نہیںآئے گا۔سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پر ہوگا،سورج گرہن کا اختتام شام 5 بجکر 43 منٹ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، نارتھ امریکا اور سائبیریا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا جبکہ سال 2025 میں دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ماہر فلکیات نے بتایا کہ زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :