پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 27 مارچ 2025 20:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں جوکہ جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے سینئر فیکلٹی ممبر بھی ہیں، اس سے قبل چیئرمین شعبہ ایجوکیشن اور ڈائریکٹر پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ ایک ماہرِ تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ تدریسی اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

یونیورسٹی اسٹاف نے پروفیسر ڈاکٹر آرائیں کو خوش آمدید کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں ادارہ تعلیمی اور تحقیقی میدان میں مزید ترقی کرے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر آرائیں نے وزیر اعلی کی ہدایت پر عارضی طور پر وائس چانسلر کا چارج سنبھالا ہے اور وہ اس عہدے پر اس وقت تک فرائض سرانجام دیں گے جب تک کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری عمل میں نہیں آتی۔

متعلقہ عنوان :