Yٹرین اورموٹرسائیکل حادثہ میںدونوجوان جاں بحق

Uدریائے راوی سے 40سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

جمعرات 27 مارچ 2025 20:35

ں ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء) یہاں مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق۔ ریلوے اسٹیشن ساہیوال کے قریب ایک ایکسپریس ٹرین کے سامنے سے ایک 40سالہ نامعلوم نوجوان ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی نشے کا عادی تھا ۔ نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادی گئی۔

(جاری ہے)

چک 39بارہ ایل کے قریب فیصل آباد کے محمدیوسف اور اس کا بیٹا رحمان یوسف موٹرسائیکلوں پر کپڑا فروخت کرکے آ رہے تھے کہ رحمان یوسف اپنی موٹرسائیکل نمبر 4920آر آئی ایل پر سڑک عبورکرنے لگا تو تیز رفتار شہ زور ڈالا نمبر 6180ایل ڈی نے کچل دیا جس سے رحمان یوسف موقع پر ہی دم توڑگیا ۔ )مرادکے کاٹھیا کے قریب دریائے راوی سے ایک 40سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش پولیس ہڑپہ نے بر آمدکرلی ۔ متوفی کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل نہیں ہوسکا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ۔دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لاوارث قراردے کر دفن کر دیاگیا۔