Mبورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کے احکامات

ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری وصولیوں میں تیزی کا حکم دے دیا

جمعرات 27 مارچ 2025 20:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء)بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری وصولیوں میں تیزی کا حکم دے دیا ۔ کمشنر مریم خان نے اس سلسلہ میں ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے افسران مال کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔کمشنر نے سرکاری وصولوں بارے اجلاس میں چاروں اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو،اسسٹنٹ کمشنر کو خود آگے بڑھ کر وصولیاں تیز کرانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیوعمران عصمت،ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن آصف اقبال چوہان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔کمشنر مریم خان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سرکاری وصولیوں کو مانیٹر کیا جارہاہے۔وصولیوں کا مقررہ ہدف حاصل نہ کرنے والے افسر مال کو سرنڈر کردیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز باقاعدگی سے جاکر لیکر کر ریکوریوں کی رفتار کو تیز کرائیں تاکہ مقررہ ہدف کا آسانی کیساتھ حصول یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :