ٹ*بانی سے ملاقات نہ کروا کر عدالتی احکامات کی توہین کی گئی،شبلی فراز

جمعرات 27 مارچ 2025 20:50

ض* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات نہ کروا کر عدالتی احکامات کی توہین کی گئی۔

(جاری ہے)

شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی ان کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا ہماری بے عزتی نہیں، یہ اس ادارے کی بے عزتی ہوئی ہے۔ شبلی فراز کے مطابق عدلیہ کے ادارے کی ساکھ اور عزت کو بچانا انہی ججز کا کام ہے، یہ ہمارا کام نہیں ہے۔