فوڈ سیفٹی ٹیموں کی شہر میں مختلف سحری پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ، قوانین کی خلاف ورزی پر 22 فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ عائد

جمعرات 27 مارچ 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ماہِ رمضان کے سحری اوقات میں کھانے پینے کے معیار کو جانچنے کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا سرپرائز فیلڈ دورہ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں اور سحری پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ کی، انارکلی فوڈ سٹریٹ، گلبرگ، مزنگ کے علاقوں میں 49 سحری پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور قوانین کی خلاف ورزی پر 22 فوڈ پوائنٹس کو 3لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق 100 لٹر ناقص دودھ،ایک من دہی، 37 لٹر گھی اور گلی سڑی سبزیاں تلف کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کھلے ناقص مصالحے اور گندے فریزرزاستعمال کرنے پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزیاں اور لازم ریکارڈ عدم دستیاب پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 74ہزار 382 سحر و افطار پوائنٹس کو چیک کیا جا چکا ہے، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفیکیٹس عدم موجود پائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی کے تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر ٹیموں کے ساتھ فیلڈ میں چیکنگ کر رہے ہیں، ماہ مبارک میں اشیاء خورونوش کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کررہے ہیں،شہری خوراک سے متعلق شکایات کی صورت میں 1223پر کال کریں۔

متعلقہ عنوان :