آئی ایم ایف سے معاہدہ کا خیر مقدم : معاشی اعشاریوں میں ترقی کا ثمر فوری طور پر نچلی سطح پر عوام کو منتقل کیا جائے ، آفتاب شیرپاؤ

جمعرات 27 مارچ 2025 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کے طے پانے اور کلائمیٹ فنانسنگ کی خبریں خوش آئند ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ معیشت میں بہتری کا یہ تسلسل جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ معاشی اعشاریوں میں ترقی کا ثمر فوری طور پر نچلی سطح پر عوام کو منتقل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اب عوام کو ریلیف دینا پہلی ترجیح ہو نی چاہیے۔