سیالکوٹ،محکمہ سوشل ویلفیئر اور سماجی تنظیمیں مختلف شعبہ جات میں ریکارڈ سماجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، چوہدری شریف گھمن

جمعہ 28 مارچ 2025 10:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کمپلیکس سیالکوٹ چوہدری شریف گھمن نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور سماجی تنظیمیں عوام بالخصوص کم وسائل رکھنے والے گھرانوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کو کم کرنے کیلئے ہر وقت اپنا کردار ادا کررہے ہیں،سماجی تنظیموں اور سماجی کارکن زندگی کے مختلف شعبہ جات میں ریکارڈ سماجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تبسم شبیر، سائیکالوجسٹ ڈاکٹر ارم شہزادی،میڈکل آفیسر ڈاکٹر یسرا،مذہبی ٹیچر زبیدہ کوثر،فریحہ آفرین کے ہمراہ روز ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے دارلامان میں مقیم خواتین میں عید پیکج کے تحت کپڑے گفٹس تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد اشفاق نذر نے کہا کہ ہماری تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت انسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا بہترین عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :