کمشنر فیصل مریم خاں کی بے آسرا بچوں میں عید کی خوشیاں بانٹنے کیلئے ایس او ایس ویلج آمد

جمعہ 28 مارچ 2025 10:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بے آسرا بچوں کی کفالت کیلئے عملی اقدامات کے تحت کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان کی عید الفطر کی پیشگی خوشیاں بانٹنے کیلئے ایس او ایس ویلج آمد۔کمشنر نے ایس او ایس ویلج میں مقیم 200 بچوں سے ملاقات کی اور ان میں عید گفٹس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں سے ایس او ایس ویلج کی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور عملہ کے رویہ بارے بھی استفسار اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بے آسرا بچوں کو عید کے موقع پر کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان بچوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اس موقع پرایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن عامر رضا اور ایس او ایس ویلج انتظامیہ بھی کمشنر کےہمراہ تھے۔