صدر مملکت کا ضلع شما لی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 28 مارچ 2025 11:41

صدر مملکت کا ضلع شما لی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں  11 خوارج  کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کاروائیاں کر رہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔\932