سیالکوٹ ، چیف ہیلتھ آفیسر کا بنیادی مرکز صحت سہجو کے کا دورہ ،طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

جمعہ 28 مارچ 2025 12:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) سیالکوٹ چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسلم چوہدری نے بنیادی مرکز صحت سہجو کے کا دورے کے دوران طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے حاضری رجسٹر میڈیسن کلینک، ایکسرے، سمیت بی ایچ یو کے مختلف شعبہ جات اور صفائی کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے عزیز و اقارب سے بھی بی ایچ یو میں طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے، بنیادی مرکز صحت مقامی افراد کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ صحت کی معیاری سہولیات تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بی ایچ یو انتظامیہ کو مریضوں اور لواحقین کو درپیش مسائل کو فورا حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :