تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے چیئرمین محمد شفیق تبدیل، سیکرٹری بورڈ عبدالماجد کو چیئرمین کا اضافی چارج دے دیا گیا

جمعہ 28 مارچ 2025 12:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے چیئرمین محمد شفیق کو ڈیپوٹیشن مدت ختم ہونے پر عہدہ سے ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلاک اے سول سیکرٹریٹ پشاور کی طرف سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے چیئرمین محمد شفیق (بی ایس19) کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا۔ اس سلسلہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری عبدالماجد کو چیئرمین کا اضافی چارج دیکر ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :