پاکستان کے ساتھ بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے،جولی کوزیک

کلائمیٹ فنانسنگ کے 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں ملیں گے، پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی،عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کی پریس کانفرنس

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 28 مارچ 2025 12:29

پاکستان کے ساتھ بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مارچ 2025)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی،کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے،آئی ایم کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت ہوئی،پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔

کلائمیٹ فنانسنگ کے 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں ملیں گے۔ پاکستان کیساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام ستمبر میں ہوا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب ڈالر اقساط میں ملنے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے قرض کی نئی قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوگیا۔

پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلا جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے۔ کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ پاکستان کیلئے نئی قسطوں کیلئے سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوا۔ پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا۔یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب،پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیاتھا۔

معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔آئی ایم ایف کے عملے اور پاکستانی حکام نے نہ صرف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت پہلے جائزے پر عمل درآمد کے حوالے سے اتفاق کیا تھا بلکہ پاکستان کیلئے ایک نئے ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلیٹی فیسلٹی‘ (آر ایس ایف) معاہدے پر بھی بات چیت مکمل کر لی تھی۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایاگیا تھا کہ منظوری کی صورت میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کیلئے 28 ماہ کی ارینجمنٹ کے تحت 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ پرو گرام کے تحت مجموعی قرض کی رقم 2 ارب ڈالر ہوجائے گی۔ یہ توسیعی فنڈ فیسیلیٹی ارینجمنٹ 37 ماہ کیلئے ہو گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے کی اصلاحات کیلئے بھی پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری کی توقع تھی۔