پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تحصیل بھیرہ میں کاروائی، واٹر فلٹریشن پلانٹ بند

جمعہ 28 مارچ 2025 14:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا ریجن نے تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا میں کاروائی کرتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ بند کردیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور کی ہدایت پرپی ایف اے کی ٹیموں نے بھیرہ میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سیمپل لیب بھجوا کر چیک کروایا۔

(جاری ہے)

سیمپل فیل ہونے پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فوری طورپر بند کر دیا جبکہ مالک کو سخت ہدایات جاری کردی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور نے کہا کہ پلانٹ کواصلاحِ حال تک بند رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا بھر میں موجود تمام فلٹریشن پلانٹس کے سیمپل لئے جا رہے ہیں۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :