سرگودھا، جمعۃا لوداع کے موقع پرمساجد وامام بارگاہوں کی سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات

جمعہ 28 مارچ 2025 15:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) جمعۃ الوداع کےموقع پر ضلع بھر میں مساجداور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں موجود اہم مساجداور امام بارگاہوں پر سرگودھا پولیس کے پانچ سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمین نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔ جمعۃ الوداع میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔ مساجداور امام بارگاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور ایس ایچ اوزنے لگائی گئی ڈیوٹیز کو چیک کیااور ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیااورپولیس ملازمین کو الر ٹ رکھا۔ تمام سکیورٹی انتظامات کی ڈی پی او نے براہ راست خود نگرانی کی۔

متعلقہ عنوان :