صدرمملکت کا ضلع شما لی وزیرستان و ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 28 مارچ 2025 15:31

صدرمملکت کا ضلع شما لی وزیرستان و ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 خوارج کو جہنم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔