محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 15 مرد اورخواتین سیکشن آفیسرز کی تعیناتی کردی گئیں

جمعہ 28 مارچ 2025 16:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 15 مرد اورخواتین سیکشن آفیسرز کی تعیناتی کردی گئیں، محکمہ تعلیم نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 میں سلطان وزیر سیکشن آفیسر اے بی تعینات کردیئے گئے، ہدایت سعید سیکشن آفیسر کمپلینٹ اور محمد اسلم کو سکیشن آفیسر پرائمری میل تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مصباح وحید سیکشن آفیسر سکول فی میل اورسعید خان سیکشن آفیسر پی پی پی آئی تعینات ہوگئے، محمد علی سیکشن آفیسر ڈی اے آر سی اورفضل احسان سیکشن آفیسر انکوائری مقرر کرد یئے گئے۔اعلامیے میں مطابق ولایت خان سکیشن آفیسرلٹی گیشن ٹواور نعمت خان کو سیکشن آفیسر آڈٹ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔جمشید عالم سیکشن آفیسر پی ایم آر یو اورعاصم انور سیکشن آفیسر سیکرٹ کی ذمہ دارایاں سنبھالیں گے۔حسرت خان سیکشن آفیسر سکول میل، ثمین جان سیکشن آفیسر آر اینڈ ون اور محمد فاروق سیکشن آفیسر آر اینڈ ون تھری جبکہ وحید احمد سیکشن آفیسر پی پی پی ٹو تعینات کر دیئے گئے ہیں۔