ایازصادق کاسابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار

نجم الدین شیخ کا انتقال سوگوار خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 28 مارچ 2025 17:35

ایازصادق کاسابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ و ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

تعزیتی پیغام میں سپیکرقومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نجم الدین شیخ کا انتقال سوگوار خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ایازصادق نے کہاکہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔