وفاقی وزیرداخلہ کا پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی

جمعہ 4 جولائی 2025 20:34

وفاقی وزیرداخلہ کا پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے 30 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان کے 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے 30 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔