راولپنڈی ، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے چار افراد کو زخمی کرنے والے مجرموں کو سزا

جمعہ 28 مارچ 2025 17:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے چار افراد کو زخمی کرنے والے مجرمان کو سزا سنا دی۔ مجرمان کو مجموعی طور پر 39 سال قید، 6 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

معزز عدالت نے مجرم محمد گلفراز کو اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی۔

مجرم پرویز کو اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی جبکہ مجرم کامران عظمت کو اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی۔ واقعہ کا مقدمہ سال 2022 تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا۔