ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے عیدالفطر کی شاپنگ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ

جمعہ 28 مارچ 2025 18:05

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے عیدالفطر کی شاپنگ اور رمضان المبارک کی مناسبت سے ٹنڈو محمد خان شہر کی مختلف بازاروں کا دورا کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او ٹنڈو محمد خان سید مجاہد شاہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر عمران اختر چانڈیو بھی ساتھ تھی. سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور شاہی بازار، عید بچت بازاروں میں تعینات پولیس افسران اور لیڈی پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ڈیوٹی پر مامور افسران کو بریفنگ دی۔

ایس ایس پی نے ضلع کے تاجر برادری اور دوکانداروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے سکیورٹی اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا جس پر تاجر تنظیموں نے سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا.اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر بازاروں کے رش کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کے لئے پولیس افسران اور جوان فیلڈ میں موجود رہیں گی.عید خریداری کے دوران خواتین کے تحفظ کے لیے لیڈیز پولیس بازاروں میں تعینات کیا گیا ہے جو وہاں موجود رہے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی صاحب نے اپیل کی کہ شہری امن و امان برقرار رکھنے میں ضلعی پولیس کے ساتھ تعاون کریں.اس کے علاو ضلع بھر میں مختلف مقامات کے خارجی و داخلی راستوں پرخصوصی ناکہ بندی پوائنٹ کے ذریعے مشکوک افراد کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔بازاروں اور خریداری مراکز میں گشت کے لیے اسپیشل پٹرولنگ ٹیمیں اور 15 مددگار کی موٹر سائیکلیں پیٹرولنگ کے لیے موجود ہیں جبکہ ایس ایچ اوز اپنے اسٹاف کے ہمراہ اپنے علاقوں اور شاہراں پر گشت کے عمل میں مصروف ہیں.