وزیراعلی سندھ کا عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

یہ معافی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی

جمعہ 28 مارچ 2025 18:05

وزیراعلی سندھ کا عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کے لیے 120 دن کی رعایت کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق اس فیصلے سے 820 قیدی مستفید ہوں گے۔ تاہم، یہ معافی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ مزید برآں، سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی، ریپ اور ڈکیتی کے مجرموں پر بھی یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔