باٹا پور میں رقم کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

ملزم سلطان نے مقتول کے 50ہزار روپے ادا کرنا تھے،واپسی کے تقاضے پر فائرنگ کردی

جمعہ 28 مارچ 2025 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)سرحدی علاقہ باٹا پور میں جانوروں کے چارے کی رقم کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت علی حمزہ کے نام سے ہوئی جبکہ احسن اور ارشاد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ سلطان نامی شخص نے مقتول کے 50ہزار روپے ادا کرنا تھے،مقتول اور ساتھیوں نے رقم کا تقاضہ کیا تو ملزم نے فائرنگ کردی ۔ریسکیو ٹیم نے لاش کو مردہ خانے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔