
اللہ کو راضی کرنا ہے توکمزوروں کی مدد اور مظلوموں کوانصاف دیں، زوال کی وجہ قرآن سے دوری ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری
جمعہ 28 مارچ 2025 21:34

(جاری ہے)
لیل القدر کے موقع پر ہزاروں معتکفین نے رقت آمیز التجائیں اور پاکستان کی ترقی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کے زوال کی وجہ قرآن سے دوری ہے۔ جس دن امت نے قرآن سے ٹوٹا ہوا ناطہ جوڑ لیا ہر طرح کا زوال کمال میں بدل جائے گا۔قرآنِ مجید دستورِ حیات ہے اس میں قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے رہنمائی موجود ہے۔ اس میں معیشت، معاشرت، سیاست، ایمانیات، عبادات اور حقوقِ انسانی سمیت انسانی زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق رہنمائی موجود ہے۔ انہوں نے شبِ قدر کی فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر کی رات نزول تکمیل قرآن کی رات بھی ہے، قرآن میں امت کو لاحق تمام عوارض کا علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے اِس ایک رات کی عبادت کو ہزار مہینے کی عبادت سے افضل قرار دیا ہے۔ ایک ہزار مہینی83سال 4 ماہ بنتے ہیں جو ایک انسان کی اوسط عمر سے زیادہ ہے۔جو لوگ اس رات کی خیر و برکات سے محروم رہ جاتے ہیں ان سے بڑا کوئی بد بخت اور بد نصیب نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے لیلتہ القدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا شب قدر کو جبریل امین علیہ السلام فرشتوں کے جھرمٹ میں زمین پر اتر آتے ہیں اور ہر شخص کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں خواہ وہ کھڑا ہو یا بیٹھا ہو۔شب قدر اللہ معافی مانگنے والوں کو معاف فرماتا ہے۔معافی کا فلسفہ یہ ہے کہ انسان جن گناہوں کے ارتکاب کی وجہ سے ندامت محسوس کرتے ہوئے اللہ سے معافی مانگتا ہے وہ اس بات کا عہد کرتا ہے کہ وہ دوبارہ گناہ اور معصیت کی زندگی کی طرف نہیں لوٹے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
-
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.