اسسٹنٹ کمشنر رزڑ کا میٹرک سالانہ امتحانات 2025ء کے پیش نظر امتحانی مراکز کی قریبی دکانوںکا معائنہ

نقل میں استعمال ہو نے والا مواد جیسے پاکٹ گائیڈ وغیرہ ضبط کر لیا گیا

جمعہ 28 مارچ 2025 22:31

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رزڑ صبیحہ ہستم نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے پیش نظر امتحانی مراکز کے قریبی بک شاپس کا معائنہ کیا،اس معائنہ کا مقصد امتحانی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں، جیسے نقل میں معاون پاکٹ گائیڈز کی فروخت اور پروٹو کاپیر مشینوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام تھا۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران امتحانی قواعد کی خلاف ورزی پر متعلقہ دکان داروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور نقل میں استعمال ہو نے والا مواد جیسے پاکٹ گائیڈ وغیرہ ضبط کر لیا گیا، دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر لاہور ایاز خان نے تحصیل لاہور میں کتاب فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ غیر قانونی مواد برآمد کیا گیا جو امتحانات میں نقل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ غیر قانونی مواد کو ضبط کر لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :