ذ* عیدالفطر کی آمد پر پولیس شہدا کے ہونہار بچوں کے لئے لیپ ٹاپس کا تحفہ

ڑ*سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ژ*پولیس شہدا کے 50 بچوں کو جدید لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس

جمعہ 28 مارچ 2025 20:50

"لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی ہدایت پر پولیس شہدا کے ہونہار بچوںکو عیدالفطر کی آمد پر لیپ ٹاپس بطور تحفہ دیے گئے جس کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی نے پولیس شہداء کے 50 ہونہار بچوں میںجدید لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولس تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں میڈیکل، آئی ٹی، انجینئرنگ، ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت جدید پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اب تک پولیس شہداء کے 173 بچوں کو لیپ ٹاپس فراہم کیے جا چکے ہیں۔جدید لیپ ٹاپس طلبا وطالبات کے تعلیمی کیرئیر اور ڈویلپمنٹ میں معاون ثابت ہونگے۔پولیس شہدا کے بچوں کو اب تک 26 کروڑ روپے سے زائد کی سکالرشپس فراہم کی جا چکی ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہ محکمہ نے شہدا کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔