رمضان ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے،امام کعبہ

مستحقین میں خوراک کی تقسیم اللّٰہ کی خوشنودی اور قربت کا ذریعہ بنتی ہے، ڈاکٹر یاسر بن راشد

جمعہ 28 مارچ 2025 20:55

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے خطبے میں تقویٰ اختیار کرنے اور تزکیہ نفس پر زور دیا۔عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے اپنے خطبے میں کہا کہ روزے اللہ کی رحمتیں اور مغفرت بٹورنے کا نادر و نایاب موقع ہے۔

(جاری ہے)

شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کہاکہ ہر مسلمان کو اس ماہ روزے رکھ کر اللہ کی رحمت اور مغفرت طلب کرنا چاہیے۔امام کعبہ نے خیرات اور صدقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مستحقین میں خوراک کی تقسیم اللّٰہ کی خوشنودی اور قربت کا ذریعہ بنتی ہے۔شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کہا کہ ماہ رمضان کے آخری ایام میں عبادات میں مشغول ہونا دعاؤں کی قبولیت کی سیڑھی ہے۔ امام حرم نے کہا کہ ماہ رمضان میں عبادات اور صدقہ و خیرات سے ایمان نہ صرف تازہ دم ہوتا ہے بلکہ اسے تقویت ملتی ہے اور یہ تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔