ڈیرہ مراد جمالی ،ڈاکو راج ،لوٹ مار عروج پر ،تین موٹر سائیکلیں نقدی پانچ موبائل فون چھین لیے گئے

جمعہ 28 مارچ 2025 21:05

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) ڈیرہ مراد جمالی میں ڈاکو راج اور لوٹ مار عروج پر تین موٹر سائیکلیں نقدی پانچ موبائل فون چھین لیے گیے جبکہ پولیس نے ایک موٹر سائیکل چھینے کی کوشیش ناکام پولیس سے فائرنگ تبادلے کے۔بعد ملزمان فرار پولیس کے مطابق پولیس تھانے چھتر کی حدود شہنشاہ کے مقام پر مسلح افراد نے۔

(جاری ہے)

قابل لاشاری سے موٹر سائیکل پندہ ہزار روپے نقدی دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی مین بازار قدیر موبائل مارکیٹ کے سامنے مزار خان سہریانی کا کھڑا موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی واپڈا کالونی میں مسلح افراد نے۔اسلحے کے زور پر سدھیر خان ہجوانی سے موٹر سائیکل تیس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سی این جی کے مقام پر ایک شخص سے موٹر سائیکل چھینے کی کوشیش پولیس نے ناکام بنادی فایرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔