سرسید یونیورسٹی کے چانسلر محمد اکبر علی خان کے اعزاز میں افطار

جمعہ 28 مارچ 2025 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر محمد اکبر علی خان کے اعزاز میں پروفیشنل کمیونیٹی کی جانب سے ایک پروقار افطار محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونیٹی اور نامور شخصیات کی جانب سے سرسید یونیورسٹی کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں موجود صنعکاروں، پروفیشنلز و دیگر معزز مہمانوں نے اکبر علی خان کو سرسید یونیورسٹی کا چانسلر بننے پر مبارکباد پیش کی اور جامعہ کے ساتھ ساتھ علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ترقی و کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر جنید نقی، نیشنل بزنس گروپ آف پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین (ستارہ امتیاز)اور آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل اور دادابھائے گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فضل دادابھائے سمیت ممتاز صنعتی رہنمائوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :