
لبنان اسرائیل سرحدی پٹی بلیو لائن پر کشیدگی باعث تشویش، یو این
یو این
ہفتہ 29 مارچ 2025
03:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ نے لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر بلیو لائن کے آر پار کشیدگی کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے شہریوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادارے کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفیل) نے جنوبی لبنان سے اسرائیل کے سرحدی علاقے میں تین راکٹ برسائے جانے کی اطلاع دی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک یا زخمی بھی ہائے ہیں۔
اس کے جواب میں اسرائیل نے جنوبی لبنان اور دارالحکومت بیروت کے نواح میں فضائی حملے کیے ہیں۔ترجمان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوں۔
(جاری ہے)
امن برقرار رکھنے کی کوششیں
انہوں نے بتایا ہے کہ لبنان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رابطہ کار جینائن ہینز پالاشرٹ اور یونیفیل کے فورس کمانڈر میجر جنرل آرولڈو لازارو کشیدگی میں کمی لانے اور ایسے مزید واقعات کو روکنے کے لیے فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
لبنان کی حزب اللہ ملیشیا اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے بعد تقریباً 10 لاکھ لوگ جنوبی لبنان میں اپنے گھروں کو واپس آ چکے ہیں جبکہ 93 ہزار بدستور بے گھر ہیں۔ فریقین کے مابین کشیدگی میں اب تک مجموعی طور پر 4,000 لوگوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار جنگ سے متاثرہ آبادیوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں جن میں بے گھر لوگ اور ان کی میزبان آبادیاں بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے فریقین سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے بلیو لائن کے آر پار شہریوں اور شہری تنصیبات کو تحفظ دیں۔
کشیدگی سے گریز کا مطالبہ
رابطہ کار نے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں بلیو لائن کے آر پار دوسری مرتبہ حملے تشویش کا باعث ہیں۔ لبنان میں دوبارہ بڑے پیمانے پر جنگ اطراف کے شہریوں کے لیے تباہ کن ہو گی اور اس سے ہر صورت بچنا ہو گا۔ اس مقصد کے لیے فریقین کو ہرممکن حد تک تحمل سے کام لینا چاہیے۔
رابطہ کار نے کہا ہے کہ اب جنگ بندی معاہدے کی شرائط اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 (2206) پر عملدرآمد کا وقت ہے جس میں تشدد کا سلسلہ ختم کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مزید کشیدگی سے بچنے اور اس قرارداد پر حقیقی طور سے عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ کام کرنے کا عزم رکھتا ہے۔بلیو لائن لبنان کے جنوب میں اسرائیل کے ساتھ عارضی سرحد کے متوازی علاقہ ہے جسے اقوام متحدہ نے 2000ء میں اسرائیلی فوج کی لبنانی علاقے سے واپسی کی تصدیق کے لیے قائم کیا تھا۔ ادارے نے اس جگہ اپنی امن فوج تعینات کر رکھی ہے جو اطراف سے سرحدی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرتی اور اس بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اطلاع دیتی ہے۔

مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.