سینما انڈسٹری کی بقا ء کیلئے زیادہ سے زیادہ فلمیں بنانے کی ضرورت ہے ‘ معمررانا

فلم انڈسٹری کے حالات انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 29 مارچ 2025 13:04

سینما انڈسٹری کی بقا ء کیلئے زیادہ سے زیادہ فلمیں بنانے کی ضرورت ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)معروف اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ سینما انڈسٹری کی بقا ء کے لئے زیادہ سے زیادہ فلموں کی ضرورت ہے ،پاکستانی فلمیں نہ بننے کی وجہ سے بالی ووڈ کی فلموں کو جگہ ملی اور اسی وجہ سے سینما مالکان بھارتی فلموں کو اپنے سینمائوں میں نمائش کے لئے پیش کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جس کسی نے بھی کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہو وہ اس سے آمدن کی توقع بھی رکھتا ہے ، پاکستان میں سالانہ 14سے 16فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں جس سے سینما انڈسٹری بحرانی کیفیت سے دوچار ہو جاتی ہے ۔

پاکستان میں مسلسل فلموں کی نمائش کے ساتھ سالانہ کم سے کم 60سے 70فلمیں ضرور بننی چاہئیں۔ فی الوقت تو فلم انڈسٹری کے حالات انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :