مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ٹیکس خسارہ 725ارب روپے سے متجاوز

20 ارب ہدف کے مقابلے تقریباً 1100ارب روپے عبوری ٹیکس جمع ہو سکا

ہفتہ 29 مارچ 2025 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کا ٹیکس شارٹ فال بدستور قابو سے باہر ہے ،مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ریونیو خسارہ 725ارب روپے تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ریونیو ہدف میں 636ارب روپے کی کمی بھی کام نہ آئی،رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں نظرثانی شدہ ہدف میں بھی 725ارب روپے کا شارٹ فال ہوا،صرف مارچ کے مہینے میں ریونیو خسارہ 100ارب روپے سے زیادہ رہا،1220ارب ہدف کے مقابلے تقریباً 1100ارب روپے عبوری ٹیکس جمع ہو سکا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مارچ میں 34ارب جبکہ 9ماہ میں 384ارب کے ریفنڈز ادا کئے گئے ۔عبوری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے 9ماہ میں ایف بی آر نے 8,444ارب روپے ٹیکس جمع کیا جبکہ ٹیکس ہدف 9ہزار 167ارب روپے مقرر تھا،موجودہ مالی سال کا نظرثانی شدہ سالانہ ہدف 12ہزار 334ارب روپے مقرر ہے جبکہ اصل ٹیکس ہدف 12ہزار 970ارب روپے تھا،ایف بی آر کو نظرثانی شدہ سالانہ ہدف پورا کرنے کیلئے اگلے تین ماہ میں کوششیں تیز کرنا ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :