Live Updates

امسال عید الفطرکے لئے خریداری کا رجحان گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم رہا

خام مال مہنگا ہونے سے ریڈی میڈ گارمنٹس ،جوتوں سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ‘ دکاندار

ہفتہ 29 مارچ 2025 16:28

امسال عید الفطرکے لئے خریداری کا رجحان گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) امسال عید الفطرکے لئے خریداری کا رجحان گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم رہا ۔دکانداروں نے تسلیم کیا ہے کہ خام مال مہنگا ہونے کے باعث ریڈی میڈ گارمنٹس اور جوتوں سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا جبکہ عوام کی قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے بھی کاروبار کا رجحان کم رہا ہے ۔

(جاری ہے)

خریداروں کا کہنا ہے کہ مال روڈ، صدر بازار، نیلم بازار، اچھرہ، کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون،انار کلی بازارسمیت دیگر مارکیٹوں میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین اور مردوں نے بتایا کہ کپڑے اور جوتوں کے معیار میں کوئی فرق نہیں لیکن دکاندار گزشتہ سال والے جوتے کے کم از کم ایک ہزار روپے زیادہ مانگ رہے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں کے جوتے اس سے بھی مہنگے فروخت کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح مختلف ملبوسات کی قیمتوں میںبھی 1000سے 1500تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ بجٹ نہ ہونے کی وجہ بمشکل بچوں کے لئے ایک سوٹ اور ایک جوتا خرید رہے ہیں جبکہ اکثر والدین نے بتایا کہ وہ صرف بچوں کی خریداری کے لئے آئے ہیں اور بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے لئے سوٹ اور جوتے نہیں خریدرہے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات