انفورسمنٹ اسکوڈ کی قابل فخر کارکردگی، چیف کمشنر نے تعریفی اسناد تقسیم کیں

ہفتہ 29 مارچ 2025 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)آر ٹی او 1 میں انفورسمنٹ اسکواڈ کی قابل فخر کارکردگی پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف کمشنر ڈاکٹر فہیم محمد نے اسکواڈ کے اہلکاروں کو رواں مہینے میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث دو ماسٹر مائنڈ ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی اسناد پیش کیں. مذکورہ دونوں سیلز ٹیکس ملزمان 4.2 بلین اور 141 ملین روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہیں اور ڈیڑھ سال سے ایف بی آر کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف تفصیلی کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے جس سے مزید حقائق کی تفصیلات ملیں گی۔ چیف کمشنر آر ٹی او 1 ڈاکٹر فہیم محمد نے انفورسمنٹ اسکوڈ کی سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث دونوں ملزمان کو پکڑنے کی بھرپور تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ اسکوڈ کے اہلکاروں نے عظیم قومی خدمات سر انجام دی ہیں اور تمام ملازمین انفورسمنٹ اسکواڈ کی اس کارکردگی اور جوش و جذبے کو سامنیرکھتے ہوئے اپنی خدمات پیش کریں۔ تقریب میں تمام کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوراٹر اور افسران شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :