اسلام آباد میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی 25 منزلہ جدید ہیڈکوارٹرز عمارت کی منظوری

ہفتہ 29 مارچ 2025 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) اسلام آباد میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی 25 منزلہ جدید ہیڈکوارٹرز عمارت کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

پی اے اے کے ترجمان کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق (سی ڈی اے) نے پی اے اے کے ہیڈکوارٹرز کی عمارت کے لیے نیسپاک کے ڈیزائن کی منظوری دے دی۔ پی اے اے ہیڈکوارٹرز 12 لاکھ 40 ہزار 990 مربع فٹ پر مشتمل ہوگا، جس میں چھ بیسمنٹ پارکنگ شامل ہوں گی۔ یہ عمارت گراؤنڈ سے چھت تک بلند مرکزی ایٹریم عمارت کے حسن میں اضافہ کرے گا۔ پی اے اے خم دار ڈیزائن، ڈبل گلیزڈ کرٹن وال اور سبز صحن پائیداری کو یقینی بنائیں گے۔