خاتون خانہ کو سانپ نے ڈس لیا، ہسپتال منتقل

ہفتہ 29 مارچ 2025 18:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) سیالکوٹ میں خاتون خانہ کو سانپ نے ڈس لیا۔ ہفتہ کو ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے موضع کوٹلی نوناں میں اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون اپنے گھر میں کھانا بنا رہی تھی کہ اچانک کہیں سے سانپ نے آ کر اسے ڈس لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور ضلع مظفر گڑھ کی رہائشی متاثرہ 40 سالہ کبرہ زوجہ ضمیر حسین نامی خاتون کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :