راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار ،آئس ،چرس برآمد،مقدمات درج

ہفتہ 29 مارچ 2025 19:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کر کے آئس اور چرس برآمدکر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ملزم عباس کو گرفتار کرلیا، ملزم سی260گرام آئس برآمد ہوئی،ملزم سے پسٹل30بور بھی برآمد ہواجس پر الگ مقدمہ درج کیا گیا، واہ کینٹ پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کے ملزم سی1کلو640گرام چرس برآمد کرلی، صدر واہ پولیس نے ملزم خالد کو گرفتار کرکے ملزم سی600گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :