آر پی او راولپنڈی کا تھانہ وارث خان ، تھانہ سٹی کا دورہ، حوالات، فرنٹ ڈیسک ، ریکارڈ و دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا

ہفتہ 29 مارچ 2025 19:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا تھانہ وارث خان اور تھانہ سٹی کااچانک دورہ کیا اور تھانہ جات کے حوالات، فرنٹ ڈیسک ، ریکارڈ اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا،آر پی اونے تھانہ جات میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی جاری کیں۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ جات کی سطح پر میرٹ اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے،تھانہ جات کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار میں مزید بہتری لائی جارہی ہے، آر پی او بابر سرفراز الپا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ وارثخان اور تھانہ سٹی کا اچانک دورہ کیا،آر پی او نے دورے کے دوران تھانہ جات کے حوالات ، فرنٹ ڈیسک ، ریکارڈ،بلڈنگ و دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے تھانہ جات میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں ، اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ جات کی سطح پر میرٹ اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے مزید تھانہ جا ت کے اچانک دوروں کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار میں مزید بہتری لائی جاسکے۔