کمالیہ ،خالی پلاٹ سے دو دن کی ملنے والی بچی کو خاندان نے گود لے لیا

ہفتہ 29 مارچ 2025 20:30

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)خالی پلاٹ سے دو دن کی ملنے والی بچی کو ایک خاندان نے گود لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے علاقہ محلہ مدینہ آباد میں ایک خالی پلاٹ سے دو دن کی بچی بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی تھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لانے کے بعد اس کی سانسیں بحال ہو گئی تھی بچی کے وارثان کا پتہ نہ چل سکا جس پر کمالیہ کے ایک خاندان نے بچی کو گود لے لیا اور اس کی پرورش کا مکمل ذمہ اٹھا لیا اور اسے اپنے ساتھ گھر لے گئے۔