قاسم آباد نقاش ولاز کی رہائشی یاسمین بلوچ کا بااثر افراد اور پولیس کے ظلم کے خلاف حیدر آباد پریس کلب پر احتجاج

ہفتہ 29 مارچ 2025 21:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) قاسم آباد نقاش ولاز کی رہائشی یاسمین بلوچ نے بااثر افراد اور پولیس کے ظلم کے خلاف حیدر آباد پریس کلب پر احتجاج کیا، انہوں نے الزام لگایا کہ جرائم پیشہ افراد زاہد جکھرانی اور دیگر نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ پولیس کا بااثر افسر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان سے دوستی نبھانے کے لئے ہمیں ہی ہراساں کر رہا ہے، انہیں زبردستی فلیٹ سے بے دخل کر کے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :