سکیورٹی فورسز کا ضلع قلات میں آپریشن، 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

ہلاک دہشتگرد حالیہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 مارچ 2025 23:07

سکیورٹی فورسز کا ضلع قلات میں آپریشن، 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد حالیہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔