تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

ہفتہ 29 مارچ 2025 23:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ صداقت خان نے اہم کارروائی کے دوران گلبرگ پوش علاقوں میں موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان ریلوے کوارٹر اور نوتھیہ کے رہائشی ہیں، جن کا تعلق موٹرسائیکل چور گروہ سے ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق مدعی طلحہ نے تھانہ گلبرگ پولیس کو موٹرسائیکل چوری کی نامعلوم ملزم یا ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، ایس پی کینٹ نے موٹر سائیکل چوری واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اور تفتیشی افسران مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملوث ملزم یا ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نے جامع تفتیش کے دوران پوش اور کمرشل علاقوں میں مختلف اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی، جدید سائنسی خطوط پر موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، جن کی شناخت نعمان ولد حضرت گل اور ارسلان ولد ظہور خان سے ہوئی، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے کا اعتراف کرلیا ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔