
دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کی لاش مل گئی، تعداد 12 تک جا پہنچی
آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان
اتوار 29 جون 2025 15:00

(جاری ہے)
بلال فیضی کے مطابق جمعہ کے روز شدید بارشوں کے باعث سوات اور ملاکنڈ ڈویڑنز کے کئی علاقوں میں آنے والے طوفانی سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 17 افراد لاپتہ ہوئے تھے۔
چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا، 11 لاشیں برآمد ہوئیں، آج 12ویں لاش بھی مل گئی ہے، اور اب صرف ایک شخص لاپتہ ہے۔علاوہ ازیں2 روز قبل لوئر دیر میں سیلابی دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش بھی چارسدہ سے برآمد ہوئی ہے۔ابلال فیضی نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم گزشتہ 2 دن سے مسلسل تلاش کر رہی تھی، جس کے بعد لاش برآمد ہوئی۔پی ڈی ایم اے کے بیان کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، دریائے سوات ، دریائے پنجکوڑہ اور معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے کابل میں نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں کو تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو حساس مقامات اور شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے، قومی و صوبائی شاہراہوں پر سفر کرنے والے افراد کو احتیاط برتنے، اور متبادل راستے بنانے کی ہدایت بھی دی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ شہری سیلاب سے بچنے کے لیے ندی نالوں اور نکاسی آب کے نظام کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔عوام سے کہا گیا کہ آندھی، ڑالہ باری اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں، جب کہ اداروں کو مقامی زبانوں میں موسم کی خبروں کی فراہمی کی ہدایت دی گئی،کسانوں کو فصلیں جلد کاٹ کر محفوظ مقامات پر رکھنے اور مویشی پالنے والوں کو جانوروں کی حفاظت کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشنز سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع 1700 پر دیں۔
مزید قومی خبریں
-
آئی ایم ایف نے سیلاب سے نقصانات کی حتمی رپورٹ مانگ لی، پنجاب کااپنے وسائل سے متاثرین کی امدادکاعندیہ
-
شہری کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
-
پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی
-
اگلے مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا،وزیر خزانہ
-
گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی
-
بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر جوانوں اور فوجی قیادت کو خراجِ تحسین
-
وزیراعظم کی سفارش پر صدرِ مملکت نے انسانی ہمدردی اور آئینی تقاضوں کی بنیاد پر عبدالباسط کی سزائے موت معاف کر دی، جیل سے رہا
-
راولپنڈی،جواء کھیلنے والی2 ملزمان گرفتار
-
سپارکو کی قیادت میں خلائی سائنس کا جشن‘پاکستان بھر میں ورلڈ اسپیس ویک 2025 کا شاندار آغاز
-
پاکستان میں ہر سال 90 ہزار خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص، 40 ہزار جاں بحق ہو جاتی ہیں، آصف بھٹو زرداری
-
کراچی، گٹکا و منشیات فروشی میں ملوث 5مبینہ ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.