کوچز اور منی ویگنوں کے مالکان عید کے موقع پر مسافروں سے ذائد کرایہ لینے سے گریز کریں،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹ کوئٹہ

ہفتہ 29 مارچ 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق کوئٹہ ڈویژن کے تمام پبلک ٹرانسپورٹ بس/کوچز اور منی ویگنوں کے مالکان کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ عید کے موقع پر مسافروں سےزائد کرایہ لینے سے گریز کریں، اس کے علاؤہ چھتوں پر مسافروں کوبٹھانے،اوورلوڈنگ،گنجائش سے زیادہ مسافروں کو اٹھانے اور اوورسپیڈنگ سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ عید کے موقع پر لوگوں کی سہولت اور حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں کیا گیا ہے کیونکہ مشاہدے میں آتاہے کہ عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز زیادہ منافع کمانے کے لیے مسافروں کی جان کی پرواہ نہیں کرتے اور اکثر اوقات چھوٹی سی غفلت اور لاپرواہی سے حادثات رونما ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔لہذا ٹرانسپورٹرز حضرات حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر کارروائی کے دوران خلاف ورزی پر گاڈی بند اور پرمٹ معطل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :