شکارپور میں جاری ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ، پولیس جوان نور احمد بھیو شہید

ہفتہ 29 مارچ 2025 23:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ضلع شکارپور کے تھانہ کوٹ شاہو کے کچے والے علاقے میں جاری ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

مقابلے کے دوران پولیس جوان نور احمد بھیو شہید ہونے والے معاملے پر ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب صاحب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ سے بھی رابطہ کیا اور رینج سے مزید نفری اور اے پی سی چین روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ایس ایس پی شکارپور کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کا ڈاکوئوں سے مقابلہ تاحال جاری ہے۔پولیس کے مطابق ضلع شکارپور کے تھانہ کوٹ شاہو کے کچے والے علاقے میں جاری ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دوران فائرنگ پولیس جوان نوراحمد بھیو شہید والے معاملے پر ڈی آئی جی پی لاڑکانہ نے ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے احکامات جاری کردیٸے ہیں۔