مسلمان علما ء نے سلمان خان کے رام جنم بھومی والی گھڑی پہننے کو حرام قرار دے دیا

اتوار 30 مارچ 2025 10:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)بالی ووڈ کے دبنگ سلطان اور بھائی جان سلمان خان گھڑی کے تنازع میں گھر گئے ہیں۔ان کی فلم کی عیدالفطر پر ریلیز سے ایک دن پہلے ہی سلمان خان تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلمان علما نے سلمان خان کے رام جنم بھومی والی گھڑی پہننے کو حرام قرار دے دیا ہے۔مسلم رہنما مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ رام جنم بھومی ایڈیشن کی گھڑی رام مندر کی پروموشن کے لیے بنائی گئی ہے اور یہ کسی بھی مسلمان کے لیے پہننا جائز نہیں۔