جڑانوالہ:سی پی او دفتر فیصل آباد سے جاری کردہ کریکٹر سرٹیفکیٹ میں کریمنل ریکارڈ سامنے آنے پر نوجوان کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

اتوار 30 مارچ 2025 10:35

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)سی پی او دفتر فیصل آباد سے جاری کردہ کریکٹر سرٹیفکیٹ میں کریمنل ریکارڈ سامنے آنے پر نوجوان کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔2006 میں پیدا ہونیوالے رمضان کیخلاف پہلا مقدمہ 2 سال کی عمر میں اور دوسرا مقدمہ 7 سال کی عمر میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا۔2006 میں پیدا ہونیوالے بچے پر 2 سال کی عمر میں یونیورسٹی ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہوا۔

پولیس تھانہ سٹی جڑانوالہ کے ریکارڈ کے مطابق رمضان ساکن چک نمبر 144 گ ب نے 2 سال کی عمر میں پنجاب یونیورسٹی بورڈ ایکٹ کے تحت جرم کا ارتکاب کیا تھا۔2008 میں تھانہ صدر پولیس نے رمضان کیخلاف 7 سال کی عمر میں 382 جرم کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا تھا۔سرکاری نوکری کے حصول کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے پر پیدائش سے 2 سال بعد یونیورسٹی ایکٹ کا جرم کرنے کا پتہ چلنے پر مذکورہ نوجوان نے سر پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

2 سال کی عمر میں یونیورسٹی ایکٹ اور 7 سال کی عمر میں بجرم 382 ت پ کا ارتکاب کا ذمہ دار کون ہے۔مریکارڈ میں درستگی کیلئے پولیس خدمت مرکز،پولیس اسٹیشن کے چکر لگا کر حواس باختہ ہو گیا ہوں۔2 سال کی عمر میں یونیورسٹی ایکٹ اور 7 سال کی عمر میں 382 ت پ جرم کے ارتکاب نے سسٹم پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔آئی جی پنجاب،ار پی او،سی پی او فیصل آباد نوٹس لیکر اصلاح احوال کریں۔